21 اپریل 2015 - 11:11
مشرقی یوکرین میں فائربندی کی خلاف ورزی جاری

مشرقی یوکرین کے مختلف علاقوں پر یوکرینی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مخالفین کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے مختلف علاقوں پر پیر کے روز مختلف قسم کے ہتھیاروں سے حملوں کے ساتھ ہی ٹینکوں اور میزائیل لانچر کا استعمال کیا گیا ہے- مخالفین کا کہنا ہے کہ "کی ایف" کی حکومت نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مشرقی یوکرین میں چھبّیس بار فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ رواں سال کے آغاز میں مینسک میں طے پانے والے سمجھوتے میں، پندرہ فروری سے مشرقی یوکرین میں فائربند عمل لانے سے اتفاق کیا گیا ہے- جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین کی جھڑپوں میں ابتک کم سے کم چھے ہزار ایک سو سولہ افراد ہلاک اور پندرہ ہزار، چار سو چوہتّر، دیگر زخمی ہوئے ہیں-

.......

/169